ترکی اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات میں فروغ آرہا ہے، عبداللہ بن توک المری

کورونا وبا کے باوجود 2021 کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

1738022
ترکی اور متحدہ عرب امارات کے باہمی تعلقات میں فروغ آرہا ہے، عبداللہ بن توک المری

متحدہ عرب امارات کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توک المری نے کہا کہ ان کے ملک اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعلقات، جو مسلسل مضبوطی کی جانب گامزن ، مختلف شعبوں میں نئی ​​شراکت داری قائم کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی ڈبلیو اے ایم کی خبر کے مطابق، ماری نے دبئی میں ترکی اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے بعد وزیر تجارت مہمت موش کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں پر توجہ مبذول کرانے والے ماری نے واضح کیا  کہ یہ چیز مختلف شعبوں، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری میں نئی ​​شراکت داری استوار  کرنے کے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے۔

خبر میں یہ بھی بتایا گیا کہ 2020 میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں 2019 کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وبا کے باوجود 2021 کی پہلی ششماہی میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈبلیو اے ایم کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ثانی الازیودی اور وزیر موش کی شرکت کے ساتھ ترکی-متحدہ عرب امارات کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں ایک ورکنگ پلان پر معاہدہ طے پایا جس کا مقصد۔ دونوں ممالک کے باہمی  تجارتی حجم میں اضافے کے لیے تیل کے علاوہ کی تجارت میں متنوع لانا ہے۔

دونوں ممالک کے سٹریٹیجک محل وقوع کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، زیودی نے نشاندہی کی کہ جہاں متحدہ عرب امارات ترک مصنوعات کو مشرق وسطیٰ، ایشیائی اور افریقی ممالک تک پہنچانے کے لیے ایک پل کا کام کر سکتا ہے، وہیں ترکی، متحدہ عرب امارات کی مصنوعات کی  یورپ اور بعض ایشیائی ممالک تک ترسیل کے لیے ایک اہم مارکیٹ کا کردار ادا کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں