ایران عالمی ماہرین کو اپنی جوہری تنصیبات کے تفصیلی معائنے کی اجازت دے:رافیل گروسی

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے تہران میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کو ایرانی جوہری تنصیبات تک زیادہ اور بہتر رسائی دی جائے

1737695
ایران عالمی ماہرین کو اپنی جوہری تنصیبات کے تفصیلی معائنے کی اجازت دے:رافیل گروسی

بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے تہران میں مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کے ماہرین کو ایرانی جوہری تنصیبات تک زیادہ اور بہتر رسائی دی جائے۔

گروسی اس سال فروری سے اب تک اپنے تیسرے دورے پر گزشتہ شام تہران پہنچے تھے۔

انہوں نے آج  ایرانی جوہری پروگرام کے سربراہ محمد اسلامی سے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے بھی ملنا تھا۔

محمد اسلامی کے ساتھ ملاقات کے بعد گروسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کا ادارہ ایرانی حکومت کے ساتھ بات چیت میں مزید تعاون کا خواہش مند ہے۔

 



متعللقہ خبریں