عباس: اسرائیل دو حکومتی حل منصوبے کی بیخ کنی کر رہا ہے

اسرائیل کی حکمت عملیاں امریکی تعاون کے حامل دو حکومتی حل منصوبے کی نہایت خطرناک شکل میں بیخ کنی کر رہی ہیں: صدر محمود عباس

1735620
عباس: اسرائیل دو حکومتی حل منصوبے کی بیخ کنی کر رہا ہے

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فلسطین کے خلاف اختیار کردہ حکمت عملی نے دو حکومتی حل منصوبے کی بیخ کنی کو تیز کر دیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق عباس نے امریکہ کی اقوام متحدہ کے لئے مستقل نمائندہ لِنڈا تھامس گرین فیلڈ کے ساتھ رمّلہ میں ملاقات کی۔

مذاکرات میں عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی، غیر قانونی رہائشی بستیوں کے قیام، فلسطینیوں کے قتل، ان کی زمینوں پر قبضے اور ان کے گھروں کو مسمار کرنے پر مبنی، حکمت عملیاں امریکی تعاون کے حامل دو حکومتی حل منصوبے کی نہایت خطرناک شکل میں بیخ کنی کر رہی ہیں۔

عباس نے کہا ہے کہ قابض حکام کی طرف سے 6 سِول سوسائٹیوں کو دہشت گرد تنظیمیں اعلان کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ قیدیوں پر تشدد اور شہداء کے جنازوں پر قبضوں کو بھی ہم قبول نہیں کرتے۔ قابض قوتوں  کی، طے شدہ سمجھوتوں اور امن کو یقینی بنانے والے اقدامات سے دُوری کی صورت میں ہمارے پاس بھی مختلف ترجیحات موجود ہیں۔ ہم بھی اپنے عوام کے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری کاروائیاں عمل میں لائیں گے۔

صدر عباس نے کہا ہے کہ امن اور اس کے قیام کے لئے ہم بین الاقوامی چہار فریقی گروپ 'اقوام متحدہ، امریکہ، روس اور یورپی یونین' کے زیرِ نگرانی ایک بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے لئے ہاتھ بڑھا رہے ہیں۔ ہم بین الاقوامی قوانین کے پابند فریقین کی حامل قومی اتحادی حکومت کے قیام کے لئے فلسطینی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں پُر عزم ہیں۔

امریکی وفد کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرین فیلڈ نے مذاکرات میں صدر عباس کو امریکہ کے صدر جو بائڈن کے، دو حکومتی حل کے ساتھ بھر پور تعاون اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے مساوی حقِ آزادی، خوشحالی، سلامتی اور وقار پر، یقین سے آگاہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق گرین فیلڈ نے انسانی حقوق کے احترام کی اور رہائشی بستیوں کے قیام کی کوششوں اور فلسطینیوں پر تشدد کی حوصلہ افزائی جیسے اقدامات سے پرہیز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔



متعللقہ خبریں