ایران ایک دن میں 12 یورپی ممالک کی کھپت کے برابر گیس استعمال کرتا ہے

یہ  اعداد وشمار توانائی اور خاصکر قدرتی گیس  کے استعمال سے متعلق ہمارے خدشات  میں کیونکر  اضافہ ہونے کا مظہر ہیں

1733884
ایران ایک دن میں 12 یورپی ممالک کی کھپت کے برابر گیس استعمال کرتا ہے

ایرانی  نائب وزیر پیٹرول  ماجد چیگینی  کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں  قدرتی گیس کی کھپت یورپی ممالک کی  کھپت کے مساوی ہے۔

چیگینی نے ایرانی سرکاری میڈیا میں شائع  بیانات میں  کہا ہے کہ  قدرتی گیس کی ترسیل میں  تیسرے نمبر پر  ہونے والا ایران مریکہ ، روس اور چین کے  بعد اس قدرتی توانائی کو سب زیادہ  بروئے کار لانے والا ملک ہے۔

انہوں  نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں   استعمال کی جانے والی قدرتی گیس کی مقدار یورپ کے 12 امیر ممالک کی کھپت کے مترادف ہے ۔یہ  اعداد وشمار توانائی اور خاصکر قدرتی گیس  کے استعمال سے متعلق ہمارے خدشات  میں کیونکر  اضافہ ہونے کا مظہر ہیں۔

چیگینی نے توجہ مبذول کرائی ہے کہ  ایران میں مجموعی طور پر 25 ملین  صارفین  موجود ہیں اور  ان کی یومیہ  قدرتی گیس کی کھپت  گزشتہ برس کے مقابلے میں 90 ملین کیوبک میٹر بڑھتے ہوئے 480 ملین  کیوبک میٹر  تک ہو گئی ہے۔لہذا ہم نے بعض  گیس اسٹیشنوں میں حد بندی لائی ہے اور برآمد کی جانے والی گیس  کی سطح کو بھی گرایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں