یمن میں 75 فیصد بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں

یمن کی 30 ملین آبادی کا 16،2فیصد غذائی تحفظ سے محروم ہے اور بچوں کے 75 فیصد کو ناکافی خوراک کا سامنا ہے

1734176
یمن میں 75 فیصد بچے فاقہ کشی کا شکار ہیں

یمن مییں 75 فیصد بچے ناکافی خوراک کا سامنا کر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سوشل میڈیا پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق یمن کی 30 ملین آبادی کا 16،2فیصد غذائی تحفظ سے محروم ہے اور بچوں کے 75 فیصد کو ناکافی خوراک کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ یمن ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے۔ ملک میں ایرانی حمایت کے حامل حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

سعودی زیرِ قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے مقابلے میں یمن حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق یمن میں درپیش بحران دنیا کے بڑے ترین بحرانوں میں سے ایک ہے۔ ملکی آبادی کا 80 فیصد انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت محسوس کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں