یمن، تین ماہ میں 170 شہری جھڑپوں کے دوران اللہ کو پیارے ہو گئے

ملک میں ہونے والی جھڑپوں میں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہونے کا سلسلہ جاری ہے

1731186
یمن، تین ماہ میں 170 شہری جھڑپوں کے دوران اللہ کو پیارے ہو گئے

خانہ جنگی جاری ہونے والے یمن میں تین ماہ میں 170 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

یمن  کے اقوام متحدہ کے انسانی امدادی رابطہ دفتر  نے  اپنے ٹویٹر پیج پر  اپنے بیان میں  کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی جھڑپوں میں معصوم شہریوں کی جانیں ضائع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں  مسلح جھڑپوں کے نتیجے میں170 شہری ہلاک، جبکہ 359 کے زخمی ہونے  کا ذکر کرنے والے  اس بیان میں ان واقعات کی ذمہ داری  ملک کے کسی بھی فریق پر عائد  نہیں کی گئی۔

خیال رہے کہ یمن میں ایرانی تعاون یافتہ  حوثی باشندوں نے ستمبر 2014 سے ابتک دارالحکومت صنا اور بعض علاقوں کو اپنے زیر کنٹرول لے رکھا ہے۔

 



متعللقہ خبریں