عرب پارلیمنٹ: ماکرون کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہیں

الجزائر اور اس کی قیادت کی شناخت، تاریخی میراث اور لاکھوں شہداء کے خون سے حاصل کردہ فتوحات کے خلاف کسی بھی قسم کی حق تلفی کے مقابل عرب پارلیمنٹ الجزائر کے ساتھ ہے: عرب پارلیمنٹ

1722893
عرب پارلیمنٹ: ماکرون کے بیانات غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہیں

عرب پارلیمنٹ نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کے الجزائر سے متعلق بیانات کی مذمت کی اور کہا ہے کہ " یہ بیانات غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول ہیں"۔

عرب پارلیمنٹ نے جاری کردہ بیان میں الجزائر اور اس کے ماضی کو ہدف بنانے پر فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کی پُر زور مذمت کی اور ان کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

عرب پارلیمنٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ " الجزائر اور اس کی قیادت کی شناخت، تاریخی میراث اور لاکھوں شہداء کے خون سے حاصل کردہ فتوحات کے خلاف کسی بھی قسم کی حق تلفی کے مقابل عرب پارلیمنٹ الجزائر کے ساتھ ہے"۔

بیان میں، الجزائر حکومت کی خود مختاری کا احترام کئے جانے اور اس کے داخلہ امور میں مداخلت سے پرہیز کئے جانے کی اپیل کی گئی اور کہا گیا ہے کہ صدر عبدالمجید تیبون کی زیرِ قیادت الجزائر جمہوری مستقبل کے راستے پر گامزن ہے اور عرب پارلیمنٹ اس راستے میں الجزائر کے ساتھ تعاون کا اعادہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 2 اکتوبر کو روزنامہ لے موند کے لئے جاری کردہ بیان میں ماکرون نے کہا تھا کہ الجزائر نے اپنے غلامی کے دور کی تاریخ فرانس کے خلاف نفرت پر تعمیر کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں