عید میلاد النبی کی تقریبات کے دوران جھڑپ،17 فلسطینی زخمی

اسرائیلی پولیس  نے قدیم شہر کے اطراف میں جشن عید میلادالنبی کی تقریبات کے دوران فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں  چلا دیں جس میں 17 فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے دس کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

1722274
عید میلاد النبی کی تقریبات کے دوران جھڑپ،17 فلسطینی زخمی

  اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ  علاقے میں واقع  قدیم شہر کے اطراف  میں عید میلاد النبی کی تقریبات کے دوران مداخلت کی جس میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔

 فلسطینی ہلال احمر کے مطابق، اسرائیلی پولیس  نے قدیم شہر کے اطراف میں جشن عید میلادالنبی کی تقریبات کے دوران فلسطینیوں پر ربڑ کی گولیاں  چلا دیں جس میں 17 فلسطینی زخمی ہو گئے جن میں سے دس کو اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔

 اسرائیلی پولیس نے  باب الشام سمیت قدیم شہر کے بعض علاقوں میں فلسطینی نوجوانوں کے خلاف  سخت کت مداخلت کی اور ان پر تیز دھار والا پانی بھی پھینکا ۔

 علاوہ ازیں، گھڑ سوار پولیس اہلکاروں نے  بعض فلسطینی نوجوانوں کا پیچھا بھی کیا ۔

 دریں اثنا، حقوق انسانی کے علمبردار وکیل ناصر العودہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے باب الشام  کے اطراف میں ہوئی جھڑپ میں 15 فلسطینی بچوں کو حراست میں لے لیا ہے جن کی عمریں 13 تا 15 سال کے درمیان ہے۔

 واضح رہے کہ  مشرقی یروشلم کے قدمی شہر نامی علاقے کے اطراف میں گزشتہ  ایک ہفتے سے اسرائیلی پولیس اور فلسطینی نوجوانوں کے  درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں