لبنان میں امل تحریک اور حزب اللہ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ،4 افراد ہلاک

لبنان کی حزب اللہ اور امل نامی شیعہ سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں مسلح گروپوں نے کئی مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

1719771
لبنان میں امل تحریک اور حزب اللہ کے حامیوں کے درمیان جھڑپ،4 افراد ہلاک

لبنان کی حزب اللہ اور امل نامی شیعہ سیاسی جماعتوں نے کہا ہے کہ دارالحکومت بیروت میں مسلح گروپوں نے کئی مظاہرین پر فائرنگ کی۔

آج  ہونے والے مظاہروں کے دوران یہ فائرنگ بظاہر مختلف عمارتوں کی چھتوں سے کی گئی۔

حزب اللہ اور امل تحریک نے کہا ہے کہ مظاہرین کو براہ راست نشانہ بنا کر کی گئی اس فائرنگ کا مقصد ملک میں بدامنی کو ہوا دینا ہے۔

ان سیاسی جماعتوں نے ایک بیان میں ملکی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ مداخلت کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرے۔

لبنانی فوج کے ذرائع کے مطابق، اس فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔



متعللقہ خبریں