ملک میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے: حکومت یمن

حکومت یمن کا کہنا ہے کہ صوبہ معارب کے صبے عابدیہ  پر حوثیوں کا محاصرہ اگر جاری رہا  تو وہاں انسانی بحران شدت اختیار کر جائے گا

1718926
ملک میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے: حکومت یمن

حکومت یمن کا کہنا ہے کہ صوبہ معارب کے صبے عابدیہ  پر حوثیوں کا محاصرہ اگر جاری رہا  تو وہاں انسانی بحران شدت اختیار کر جائے گا۔

 وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ  تقریبا ایک ماہ سے عابدیہ میں ادودیات اور  طبی سازو سامان کی فراہمی بند ہے ، بجلی  کی فراہمی معطل  اور ایندھن کی قلت سے وہاں کے اسپتال میں  برقی مشینیں بند ہو چکی ہیں،حوثیوں کے حملوں میں 160 افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،قصبے کے مختلاف دیہاتوں میں 500 مکانوں پر حملے کیے گئے جبکہ بعض میں حوثیوں کے ماہرنشانے باز   موجود ہیں جو ہر متحرک چیز پر گولی چلا دیتے ہیں۔

 اس دوران ، یمنی وزیر خارجہ احمد   عواد بن مبارک نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کو بتایا کہ عابدیہ قصبے میں اس وقت 35 ہزار شہری محاصرے میں ہیں۔

 یمنی حکومت سے وابستہ خبر ایجنسی  سابا کے مطابق ۔اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ   وہ اور اس کے ذیلی ادارے علاقے میں  فوری طور پر  مداخلت کریں۔

 



متعللقہ خبریں