مسجد ِ اقصی میں یہودیوں نے زبردستی گھستے ہوئے اسرائیلی پرچم لہرا دیا

مسجد اقصیٰ پر اسرائیل شہریوں کے دھاوے  خطرناک بنتے جا رہے ہیں

1711027
مسجد ِ اقصی میں یہودیوں نے زبردستی گھستے ہوئے  اسرائیلی پرچم لہرا دیا

 اسرائیلی پولیس کے ہمراہ الاقصی کے صحن میں داخل ہونے والے یہودیوں نے سوکوت تہوار کی مناسبت سے  اسرائیلی پرچم لہرایا۔

یروشلم اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا کہ 626 جنونی یہودی اسرائیلی پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے جنوب مغرب میں واقع المغربی (مراکش) گیٹ میں داخل ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی پرچم لہرانے والا یہودی گروہ حرم شریف کے صحن میں چکر لگانے کے بعد مسجد الاقصی سے نکل گیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی قدس امور کی وزارت کی طرف سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں انتباہ دیا گیا ہے کہ "مسجد اقصیٰ پر اسرائیل شہریوں کے دھاوے  خطرناک بنتے جا رہے ہیں  جن میں یہودیوں کی بڑی تعداد اور خاص طور پر یہودیوں کی چھٹیوں کے موقع پر مذہبی رسومات انجام دینے کی کوششیں کی جاتی ہیں۔

بیان میں عالمی برادری بالخصوص عرب اور مسلم اُمہ  سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "مسجد اقصی کی تاریخی ماہیت  کو تبدیل کرنے کی اسرائیل کی کوششوں" کو روکنے کے لیے مداخلت کریں۔



متعللقہ خبریں