مقبوضہ علاقوں میں فائرنگ،فلسطینی صحافی زخمی

فلسطینی پریس کے مطابق،فلسطینی صحافی ناصر عشطیہ کو نابلوس کے دیہات دیر الخطاب میں اسرائیلی پولیس کی طرف سے فائرنگ میں زخمی ہو گیا جس کی مذمت کی گئی ہے

1709666
مقبوضہ علاقوں میں فائرنگ،فلسطینی صحافی زخمی

 مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلوس کے مشرق میں ایک فلسطینی صحافی  اسرائیلی پولیس کی گولی سے زخمی ہو گیا ۔

 فلسطینی پریس کے مطابق،فلسطینی صحافی ناصر عشطیہ کو نابلوس کے دیہات دیر الخطاب میں اسرائیلی پولیس کی طرف سے فائرنگ میں زخمی ہو گیا جس کی مذمت کی گئی ہے۔

دوسری جانب اناطولیہ ایجنسی کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی قوتوں نے گزشتہ روز دیر الخطاب نامی دیہات میں اصلی اور پلاسٹک گولیوں سے فائرنگ کی اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے جواب میں فلسطینیوں نے جھڑپ کی ۔

واضح رہے کہ اسرائیلی قوتیں مقبوضہ علاقوں کے قصبوں اور شہروں پر مسلسل حملے کرتے ہوئے فلسطینیوں کو گرفتار کر لیتے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں