بم سے لدا ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا

سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے یمن میں ایرانی نواز حوثیوں کی طرف سے ایک بم سے لدا ڈرون مار گرایا جو کہ سعودی عرب کی جانب محو پرواز تھا

1709477
بم سے لدا ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا

 سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے یمن میں ایرانی نواز حوثیوں کی طرف سے ایک بم سے لدا ڈرون مار گرایا جو کہ سعودی عرب کی جانب محو پرواز تھا۔

 سعودی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق، حوثی ملیشیا  کی طرف سے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع علاقے خمس مشیط کی جانب بھیجے گئے بم سے لدے ایک ڈرون کو مار گرایا ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ  سعودی عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ کوششیں جاری رہیں گی ۔

گزشتہ روز بھی حوثیوں کے  بم سے لدے دو ڈرون تباہ کر دیئے گئے تھے۔

ایرانی نواز حوثی اکثر سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر بلاسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کرتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں