حوثیوں نے یمنی فوج کے زیر قبضہ ایک قصبے پر کنٹرول حاصل کر لیا

ایرانی نواز حوثیوں نے  یمن کے وسطی  علاقے میں واقع البائضہ  صوبے میں سرکاری فوج کے زیر کنٹرول  السامویہ نامی قصبے پر قبضہ کر لیا۔

1706701
حوثیوں نے یمنی فوج کے زیر قبضہ ایک قصبے پر کنٹرول حاصل کر لیا

 ایرانی نواز حوثیوں نے  یمن کے وسطی  علاقے میں واقع البائضہ  صوبے میں سرکاری فوج کے زیر کنٹرول  السامویہ نامی قصبے پر قبضہ کر لیا۔

 فوجی حکام کا کہنا ہے کہ  اس علاقے میں حوثیوں ااور سرکاری فوج کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جن کے نتیجے میں حوثیوں نے سرکاری فوج کے زیر کنٹرول   متعلقہ دیہات پر بھی قبضہ کر لیا۔

 فوج کا کہنا ہےکہ اس قصبے سے پسپائی کا سبب فوجیوں کو ضروری  ترسیل اور تعاون کی کمی  تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں