صدرِ فرانس امینول ماکرون دورہ عراق پر

داعش  کو عراقی ہیروؤں کی انتھک جدوجہد  کے نتیجے میں حزیمت سے دو چار کیا گیا ہے،ماکرون

1698844
صدرِ فرانس امینول ماکرون دورہ عراق پر

صدرِ فرانس  امینول ماکرون ’’بغداد تعاون و شراکت  داری کانفرس‘‘ میں شرکت کی غرض سے عراقی دارالحکومت بغداد کا دورہ کر رہے ہیں۔

مہمان صدر کا خیر مقدم کرنے والے عراقی وزیر اعطم  مصطفی الا کاظمی  نے پریس کانفرس میں بتایا کہ عراق اور فرانس  دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف مشترکہ جدوجہد  کر رہے ہیں ، اس معاملے میں فرانس  کے تعاون کو نظرِ انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے بتایا کہ  صدر ماکرون عراق کے ایک اہم دوست ہیں۔

صدر ِ فرانس نے بھی اس موقع پر کہا کہ داعش  کو عراقی ہیروؤں کی انتھک جدوجہد  کے نتیجے میں حزیمت سے دو چار کیا گیا ہے، ہم عراق کی سلامتی و استحکام کو اہمیت دیتے ہیں، ہم اس ملک کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں تعاون کے لیے تیار ہیں۔

عراقی حکومت کی قبل از وقت  انتخابات  کے انعقاد کی کوششوں کو سراہنے  والے ماکرون  کا کہنا تھا کہ ہم اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر مجبور ہونے والے عراقی شہریوں کی  واپسی کی حمایت کرتے ہیں۔

بغداد میں منعقدہ ’’بغداد  تعاون و شراکت داری کانفرس‘‘ میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو سمیت اردن، ایران، مصر، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات   کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں