یمن: حوثیوں کے لیڈر کو سزائے موت سنا دی گئی

یمن میں حوثی لیڈر عبد الملک الحوثی  اور 173 حوثی ملیشیاوں کو سزائے موت سنا دی گئی

1697616
یمن: حوثیوں کے لیڈر کو سزائے موت سنا دی گئی

یمن میں حوثی لیڈر عبد الملک الحوثی  اور 173 ملیشیاوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔

یمن فوج سے منسلک پریس مرکز کی انٹر نیٹ سائٹ  سے شائع شدہ خبر کے مطابق مارب فوجی عدالت  میں عبدالحکیم الحوثی  اور 173 ملیشیا حوثیوں کے خلاف "آئینی حکومت پر حملے" کے الزام کے ساتھ ملزمان کی عدم موجودگی میں جاری مقدمے کی سماعت ہوئی۔

پیشی میں حوثی اور 173 ملیشیا حوثیوں کو سزائے موت سنا دی گئی ہے اور ان کے مالی اثاثوں کو منجمد کر دیا گیا ہے۔ اسی مقدمے میں عدالتی کاروائی کا سامنا کرنے والے 2 ملزمین کو ناکافی دلائل کی وجہ سے بری کر دیا گیا ہے۔

خبر کے مطابق عدالت کا فیصلہ حوثی تنظیم  کی کالعدمی،  تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار دئیے جانے،  تنظیم کی کاروائیوں کو ممنوع قرار دئیے جانے، تنظیم کے تمام مالی اثاثوں کو تحویل میں لئے جانے اور تمام اسلحے، ایمونیشن اور فوجی ساز و سامان کو حوثیوں سے لے کر وزارت دفاع کے حوالے کئے جانے کا بھی احاطہ کرتاہے۔

حوثیوں کی طرف سے تاحال موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف سعودی قیادت میں کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے مقابل یمن حکومت کا ساتھ دے رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں