جنونی یہودیوں نے ایک بار پھر مسجد ِ اقصی کی بے حرمتی کی

اسرائیل پولیس کی نگرانی میں یہودی کچھ مدت تک مسجد کے صحن میں ٹہرتے ہوئے  چلے گئے

1689541
جنونی یہودیوں نے ایک بار پھر مسجد ِ اقصی کی بے حرمتی کی

اسرائیلی پولیس کے ہمراہ درجنوں جنونی یہودی مقبوضہ مشرقی یروشلم کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں گھس گئے۔

یروشلم اسلامک فاؤنڈیشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دیے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ 139 جنونی یہودیوں ، بشمول انتہائی دائیں سابق نائب ربی یہودا گلیک نے مسجد اقصیٰ کے جنوب مغرب میں المغربی (مراکش) گیٹ سے گھستے ہوئے حرم شریف  کی بے حرمتی کی۔

 اسرائیل پولیس کی نگرانی میں یہودی کچھ مدت تک مسجد کے صحن میں ٹہرتے ہوئے  چلے گئے۔

بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ جنونی یہودی صبح و دوپہر حرم شریف میں داخل ہوئے۔



متعللقہ خبریں