میں امریکی پابندیاں ختم کروانے کی کوشش کروں گا:رئیسی

ايران کے روحانی لیڈر ليڈر آيت اللہ علی خامنہ ای نے ابراہيم رئيسی کی ملک کے آئندہ صدر کے طور پر تقرری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے

1684843
میں امریکی پابندیاں ختم کروانے کی کوشش کروں گا:رئیسی

ايران کے روحانی لیڈر ليڈر آيت اللہ علی خامنہ ای نے ابراہيم رئيسی کی ملک کے آئندہ صدر کے طور پر تقرری کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

يہ پيش رفت تہران ميں آج منعقدہ ايک تقريب ميں ہوئی اور اسی ہفتے جمعرات کو رئيسی پارليمان ميں حلف اٹھائيں گے اور باقاعدہ طور پر صدر کی ذمہ داری سنبھال ليں گے۔

آج منعقدہ تقريب ميں رئيسی نے کہا کہ وہ امريکی پابنديوں کے خاتمے کے ليے کوششيں کريں گے۔

انہوں نے مزيد کہا کہ ملکی معيشت کا دارومدار غير ملکيوں کی خواہشات پر نہيں ہے۔

واضح رہے کہ  رئيسی کے ليے سب سے بڑا چيلج ڈگمگاتی ہوئی ايرانی معيشت کو سہارا دينا ہے۔

وہ سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی کو اعتدال پسندانہ طرز حکومت کی وجہ کئی مرتبہ تنقيد کا نشانہ بنا چکے ہيں۔



متعللقہ خبریں