عراق: کولیشن فورسز کی طرف سے پیش مرگہ فورسز کو دوبارہ امداد کی فراہمی

کولیشن فورسز نے عراقی علاقائی کرد انتظامیہ سے منسلک پیش مرگہ فورسز کو ایک ہفتے کے دوران دوسری دفعہ فوجی گاڑیوں کی امداد فراہم کی

1681955
عراق: کولیشن فورسز کی طرف سے پیش مرگہ فورسز کو دوبارہ امداد کی فراہمی

داعش کے خلاف مصروفِ جنگ امریکہ کی زیرِ قیادت کولیشن فورسز نے عراقی علاقائی کرد انتظامیہ سے منسلک پیش مرگہ فورسز کو ایک ہفتے کے دوران دوسری دفعہ فوجی گاڑیوں کی امداد فراہم کی ہے۔

کولیشن فورسز نے اربیل میں منعقدہ تقریب کے ساتھ ہمر بکتر بند گاڑیوں اور ایمبولینسوں سمیت کُل 59 فوجی گاڑیاں پیش مرگہ ہیڈ آفس کے حوالے کی ہیں۔

واضح رہے کہ کولیشن فورسز نے 24 جولائی  کو بھی 70 کے قریب نئی گاڑیاں  پیش مرگہ فورسز کے حوالے کی تھیں۔ تقریب میں نمائش کی گئی ان گاڑیوں میں ہموی بکتر بند گاڑیاں ٹینکر اور فوجی ٹرک شامل تھے۔

وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کے اس بیان کے بعد کہ "دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد میں امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی کی ضرورت نہیں رہی"۔ پیش مرگہ فورسز کو فراہم کی گئی یہ امداد مرکز توجہ بنی ہے۔



متعللقہ خبریں