لبنان میں نئی حکومت کا قیام،نجیب میقاتی وزیراعظم مقرر

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بیروت میں ہونے والے دھماکے کے تناظر میں بڑے عوامی مظاہروں کے بعد وزیراعظم حسن دیاب مستعفی ہو گئے تھے اور تب سے لبنان ایک سیاسی بحران کا شکار تھا

1681027
لبنان میں نئی حکومت کا قیام،نجیب میقاتی وزیراعظم مقرر

سابق لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی گزشتہ روز وزارت اعظمیٰ کے لیے حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

رواں ماہ کے آغاز پر سابق وزیراعظم سعد الحریری نے ناکافی حمایت کی بنیاد پر حکومت سازی کی کوشش ترک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

نو ماہ سے جاری میعاد کے بعد اب لبنان بظاہر سیاسی بحران سے باہر نکل رہا ہے۔

 یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں بیروت میں ہونے والے دھماکے کے تناظر میں بڑے عوامی مظاہروں کے بعد وزیراعظم حسن دیاب مستعفی ہو گئے تھے اور تب سے لبنان ایک سیاسی بحران کا شکار تھا۔



متعللقہ خبریں