اسرائیل میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

حالیہ 24 گھنٹوں میں 343 افراد کا کوِڈ۔19 ٹیسٹ پازیٹیو نکلا ہے، یہ تعداد اسرائیل میں حالیہ 3 ماہ کی بلند ترین تعداد ہے: اسرائیل وزارت صحت

1670065
اسرائیل میں یومیہ کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ

اسرائیل میں کورونا وائرس کی بھارتی شکل 'ڈیلٹا ویریئنٹ' کی وجہ سے حالیہ 3 ماہ کے دوران یومیہ مریضوں کی تعداد بلند ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسرائیل وزارت صحت کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں میں 343 افراد کا کوِڈ۔19 ٹیسٹ پازیٹیو نکلا ہے۔

بیان میں اس تعداد کو اسرائیل میں حالیہ 3 ماہ کی بلند ترین تعداد قبول کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں نئے کورونا کیسز کے 90 فیصد میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا  ویریئنٹ شکل کی تشخیص ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں ویکسین مہم کی وجہ سے وباء پر قابو پا لیا گیا تھا اور فروری سے کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر میں نرمی شروع کر دی گئی تھی۔ گذشتہ ماہ کے آغاز سے مریضوں کی یومیہ تعداد بھی20 سے کم ریکارڈ کی جا رہی تھی۔

ملک میں 6 جون  کو مریضوں کی  تعداد 216 ہو گئی تھی لیکن حالیہ دنوں میں یہ تعداد بڑھ کر2 ہزار 597 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں