ایران پر کورونا وبا کی 5 ویں لہر کے بادل منڈلانے لگے

ملک میں 7 جون کو 4 ہزار 907 تک  کم ہونے والے یومیہ کیسسز یکم جولائی کو 14 ہزار  سے تجاوز کر گئے اور یومیہ اموات بھی 100 سے بڑھتے ہوئے 150 تک ہو گئی ہیں

1669140
ایران پر کورونا وبا کی 5 ویں لہر کے بادل منڈلانے لگے

کورونا وائرس  کے خلاف جدوجہد میں متعدد ممالک نے لاک ڈاؤن عمل درآمد کو ہٹا دیا  ہے تو  ویکسینشن کا عمل  سست ہونے والے ایران میں وبا کی 5 ویں لہر کا انتباہ جاری کیا جانے لگا ہے۔

وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ایران میں 18 جون کو صدارتی انتخابات سے پیشتر گراوٹ کی جانب مائل ہونے والے واقعات اور جانی نقصان  کی  تعداد میں دوبارہ سے تیزی آنے لگی ہے۔

ملک میں 7 جون کو 4 ہزار 907 تک  کم ہونے والے یومیہ کیسسز یکم جولائی کو 14 ہزار  سے تجاوز کر گئے اور یومیہ اموات بھی 100 سے بڑھتے ہوئے 150 تک ہو گئی ہیں۔

ایران کے غریب ترین علاقوں میں شامل سستان۔ بلوچستان میں وبا کے دوبارہ سے خطرناک سطح تک  پہنچنے  کی بنا پر  صوبے بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

ویکسینشن عمل میں فقدان اور حفظان صحت کے اصولوں پر کار بند نہ رہنے کے باعث  حکومت اور وزارت صحت  نے 5 ویں  لہر کا انتباہ دیا ہے تو  بعض ایرانی حکام اس بات کا دفاع کر رہے ہیں کہ 5 ویں لہر  آ چکی ہے۔

اس ملک میں کورونا سے  84 ہزار 516 اموات ہو چکی ہیں تو 32 لاکھ 33 ہزار کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں