اسرائیلی طیاروں کے غزہ پر حملے

فضائی بمباری میں حماس کے اسلحہ ساز کارخانے اور  ایک تربیتی مرکز  کو تباہ کردیا گیا

1668720
اسرائیلی طیاروں کے غزہ پر حملے

اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اسرائیلی طیاروں نے تیسری بار غزہ کی پٹی پر ایک عمارت اور ایک کمپاؤنڈ پر شدید بمباری کی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق  کہ یہ کارروائی غزہ سے آتش گیر غبارے بھیجنے کے جواب میں کی گئی۔ فضائی بمباری میں حماس کے اسلحہ ساز کارخانے اور  ایک تربیتی مرکز  کو تباہ کردیا گیاجبکہ  فضائی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ مئی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کا اعلان ہوا تھا، اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے آتش گیر غبارے کے حملے کا بہانہ بنا کر تیسری بار غزہ پر بمباری کی ہے تاہم اسرائیل ایک بار بھی آتش گیر غباروں کا ثبوت پیش نہیں کرسکا۔



متعللقہ خبریں