فلسطین، مقبوضہ علاقوں میں یہودی مکینوں کا فلسطینی نوجوانوں پر تشدد

زخمی نوجوانوں کو  طوباس میں ترک سرکاری  اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے

1665880
فلسطین، مقبوضہ علاقوں میں یہودی مکینوں کا فلسطینی نوجوانوں پر تشدد

مقبوضہ  دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں طوباس اور نبلوس میں یہودی   مکینوں نے تین فلسطینی شہریوں  کو زود و کوب کیا اور ایک فلسطینی کی گاڑی پر فائر کیا۔

مقامی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق   یہودیوں کے ایک گروپ نے طوباس  سے منسلک   طیاثر گاؤں  میں  تین فلسطینی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

اطلاع کے مطابق  زخمی نوجوانوں کو  طوباس میں ترک سرکاری  اسپتال میں زیرِ علاج لے لیا گیا ہے۔

فلسطینی تنظیم نجات سے منسلک  یہودی  رہائشی بستیوں کی فائل کے ذمہ دارا غسان داگلاس  کا کہنا ہے کہ قابض یہودی  شہریوں کے ایک گروہ نے  نبولس کے جنوبی علاقے میں ایک فلسطینی شہری کی کار پر فائرنگ کی ۔ جس کے نتیجے میں  گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تا ہم  کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

 

 



متعللقہ خبریں