اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے  لیا

مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رات کے وقت مغربی کنارے کے مختلف حصوں پر چھاپہ مارا

1662116
اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے  لیا

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 15 فلسطینیوں کو حراست میں لے  لیا ہے۔

مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رات کے وقت مغربی کنارے کے مختلف حصوں پر چھاپہ مارا۔

اسرائیلی فورسز نے ان چھاپوں کے دوران مختلف الزامات پر 15 فلسطینیوں کو حراست میں لیا۔

مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں گھروں پر چھاپے مار کرنے والی اسرائیلی افواج ، مختلف الزامات کے تحت فلسطینیوں کو حراست میں لے رہی ہیں۔

مغربی کنارے اور مشرقی  القدس میں عام ہونے والی نظربندیوں کے بعد کچھ فلسطینیوں ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، کو   کئی دنوں  تک کے لئے حراستی مراکز میں رکھا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں