اسرائیلی پولیس فلسطینی تحریک پسند الحلوانی کو گرفتار کر کے لے گئی

سوشل میڈیا  پر جاری بعض مناظر میں حلوانی کو متعدد پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جنہیں پولیس زبردستی تھانے لے گئی

1659309
اسرائیلی پولیس فلسطینی تحریک پسند الحلوانی کو گرفتار کر کے لے گئی
hanadi halavani.jpg

 اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی تحریک پسند حنادی الحلوانی کو گرفتار کر لیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حلوانی مشرقی القدس کے قدیم شہر میں واقع مسجد الاقصی کے باب الاسباط سے گرفتار کی گئیں۔

سوشل میڈیا  پر جاری بعض مناظر میں حلوانی کو متعدد پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جنہیں پولیس زبردستی تھانے لے گئی۔

اس سے پیشتر مسجد الاقصی  میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنے والی الحلوانی آج  پہلی بار حرم شریف میں داخل ہونے کی کوشش میں تھیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس نے گزشتہ روز  وادی الجوز میں واقع گھر پر بھی چھاپہ مارتے ہوئے ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں