سعودی ولی عہد کی مصری صدر الا سیسی سے ملاقات

شارم الا شیخ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک  کے باہمی تعلقات کو فروغ دیے جانے کی راہوں پر  غور کیا گیا

1656497
سعودی ولی عہد کی مصری صدر الا سیسی سے ملاقات

مصری صدر عبدالفتح الا سیسی اور سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے درمیان ایک ملاقات  سر انجام پائی۔

الا سیسی نے سرکاری فیس بک پیج پر اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ سعودی  پرنس محمد کے ساتھ مصری شہر شارم الا شیخ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک  کے باہمی تعلقات کو فروغ دیے جانے کی راہوں پر  غور کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد کی جانب سے ’’بھائی‘‘ کہہ کر پکارے جانے والے الا سیسی کا کہنا ہے کہ مشترکہ اہمیت کے حامل علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال  کیا گیا ہے۔

سیسی نے علاوہ ازیں یہ بھی کہا ہے کہ سعودی   عرب کے ساتھ سرکاری و غیر سرکاری سطح پر   استوار  خصوصی تعلقات پر انہیں فخر ہے۔

محمد بن سلمان نے 5 مارچ 2018  کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنا پہلا دورہ مصر میں سر انجام دیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں