اسرائیل:مخلوط حکومت کا معاہدہ،نیتین یاہو کا دورہ اقتدارعنقریب ختم

اسرائیل میں حزب اختلاف کے رہنما ایک ایسے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت دو سرکردہ سیاست دان فی کس نصف پارلیمانی مدت کے لیے حکومتی سربراہ بنیں گے

1650845
اسرائیل:مخلوط حکومت کا معاہدہ،نیتین یاہو کا دورہ اقتدارعنقریب ختم

اسرائیل میں حزب اختلاف کے رہنما ایک ایسے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت دو سرکردہ سیاست دان فی کس نصف پارلیمانی مدت کے لیے حکومتی سربراہ بنیں گے۔

مختلف نظریات کی حامل حزب اختلاف کی جماعتوں کے مابین ملک میں ایک نئی مخلوط حکومت کے قیام سے متعلق معاہدہ گزشتہ رات گئے ہوا۔

باور رہے کہ اس معاہدے سے ملک میں حکومت سازی سے متعلق طویل سیاسی تعطل کے خاتمے کی راہ بھی ہموار ہو گئی ہے۔

معاہدے پر عمل درآمد کی صورت میں اسرائیل میں موجودہ وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے 12 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا اور کئی  سالوں بعد ان کی دائیں بازو کی سخت گیر لیکوڈ پارٹی پہلی بار حزب اختلاف میں ہو گی۔



متعللقہ خبریں