مقدس مقامات پراسرائیلی حملے خطے میں جنگ چھیڑ دیں گے:حزب اللہ

لبنانی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقبوضہ یروشلم میں اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری  رہیں تو علاقے میں جنگ چھڑ سکتی ہے

1645807
مقدس مقامات پراسرائیلی حملے خطے میں جنگ چھیڑ دیں گے:حزب اللہ

 لبنانی حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مقبوضہ یروشلم میں اسرائیلی خلاف ورزیاں جاری  رہیں تو علاقے میں جنگ چھڑ سکتی ہے۔

 جنوبی لبنان پر اسرائیلی قبضے کی 21 ویں  سالگرہ کے موقع پر اپنے خطاب میں نصر اللہ نے کہا کہ  مقبوضہ مشرقی یروشلم میں موجود مسجد الاقصی اور دیگر مقدس مقامات پر حملوں کی نوعیت دیگر جارحانہ کاروائیوں سے مختلف ہے لہذاغزہ کی مزاحمت اپنی  حد عبور کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کی حفاظت کا جب سوال ہوگا تو یہ فرضی سرحدیں ہمارے لیے بے معنی ہو جائیں گی لہذا یاد رہے کہ مشرقی القدس کے خلاف  اسرائیل کا جو بھی قدم ہوگا وہ اس کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے۔

نصر اللہ نے کہا کہ غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کے خلاف اہم  عسکری کامیابیاں حاصل کی ہیں جس سے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت  کو تقویت ملے گی جبکہ دوسری جانب امریکہ کا نام نہاد امن پلان بے وقعت ہو جائے گا۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ لبنان کا مزاحمتی گروپ تیار حالت میں ہے لہذا لبنان کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل  دنیا سو بار سوچے۔

 اس دوران  حزب اللہ نواز مظاہرے کے دوران جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں نے اشک آور  بم پھینکے جس کی وجہ سے سرحدی قصبے العدیسہ  کی آبادی میں دم گھٹنے کے واقعات پیش آئے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں