ترکی کی  لیبیا  کو برآمدات میں 58 فیصد اضافہ

ماہ جنوری سے ماہ  اپریل کےدرمیانی عرصے کے  دوران  ترکی کی مجموعی برآمدات میں 33.1 فیصد کا اضافہ ہوتے ہوئے   لیبیا  کی  کل برآمدات میں  58 فیصد دیکھا گیا ہے جو کہ دوگنا کے لگ بھگ ہے

1639759
ترکی کی  لیبیا  کو برآمدات میں 58 فیصد اضافہ

ترکی کی  لیبیا  کو برآمدات میں سال 2020 کے اسی عرصے کے مقابلے میں سال کے پہلے 4 ماہ میں 58 فیصد اضافہ  ہوتے ہوئے  826 ملین ڈالر تک پہنچ  گئی ہیں۔

ماہ جنوری سے ماہ  اپریل کےدرمیانی عرصے کے  دوران  ترکی کی مجموعی برآمدات میں 33.1 فیصد کا اضافہ ہوتے ہوئے   لیبیا  کی  کل برآمدات میں  58 فیصد دیکھا گیا ہے جو کہ دوگنا کے لگ بھگ ہے۔

گذشتہ سال کی  ماہ اپریل  کے مقابلے میں اس سال  ماہ اپریل میں  یہ اضافہ  ر 228 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

فارن اکنامک ریلیشن بورڈ (ڈی ای کے) ترکی - لیبیا بزنس کونسل کے چیئرمین مرتضیٰ قارانفیل  نے کہا کہ لیبیا میں عبوری حکومت دونوں ممالک کے مابین تجارت میں ترک سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے اثرات کو واجح طور پر محسوس کررہی ہے۔

مرتضیٰ قارانفیل   نے کہا کہ  ماہ جنوری تا  ماہ اپریل کے عرصے میں برآمدات میں 58 فیصد اضافے  سے  برآمدات بڑی سرعت سے   826 ملین ڈالر تک پہنچ  گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اپریل میں لیبیا میں برآمدات میں 228 فیصد کا اضافہ ہوا  جو  263.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس سے  دو  طرفہ تجارتی  تعلقات میں مثبت رجحان واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔



متعللقہ خبریں