فلسطین: شہداء کی تعداد 83 ہو گئی،اسرائیلی پولیس کے حملے رات بھر جاری رہے

زیرِ محاصرہ غزہ کی پٹّی پر اسرائیلی حملوں میں مزید11 فلسطینی شہید ہونے سے شہداء کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے

1638909
فلسطین: شہداء کی تعداد 83 ہو گئی،اسرائیلی پولیس کے حملے رات بھر جاری رہے

اسرائیل کے زیرِ محاصرہ غزہ کی پٹّی پر اسرائیلی حملوں میں مزید11 فلسطینی شہید ہونے سے شہداء کی تعداد 83 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں فلسطین وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق اسرائیل نے 10 مئی سے غزہ کے مختلف علاقوں میں جاری  حملوں میں 17 بچوں اور 6 عورتوں سمیت 83 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے اور زخمیوں کی تعداد 388 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ دم گھٹنے سے شہید ہونے کے احتما ل کے ساتھ متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے بھی مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے قدیم شہر کے بابِ شام  میں اور شیخ جراح محلّے میں فلسطینیوں پر حملہ کیا۔

مشرقی بیت المقدس کے علاقے قدیم شہر  میں واقع مسجدِ اقصیٰ میں نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد بابِ شام میں جمع ہونے والے فلسطینیوں کو اسرائیلی پولیس کی مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔

شیخ جراح محلّے میں بھی اسرائیلی پولیس نے  گھروں سے بے دخلی کے خطرے کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں پر  حملہ کیا۔

فلسطین ہلال احمر کے جاری کردہ بیان کے مطابق اسرائیلی پولیس نے بابِ شام اور شیخ جراح محلّے میں فلسطینیوں پر سٹن گرنیڈوں، ربڑ بُلٹ ، آنسو گیس اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ حملہ کیا۔

فلسطین وزارت صحت کے مطابق دریائے اردن کے متعدد شہروں میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف اصلی گولیوں کا استعمال کیا اور آنسو گیس پھینکی۔  حملوں کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور 51 زخمی ہو گئے ہیں۔


ٹیگز: #فلسطین

متعللقہ خبریں