اسرائیل کے حملے جاری ،شہدا کی تعداد 48 ہو گئی

اسرائیل نے حماس کے راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر مزید فضائی حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں48 فلسطینی شہید جبکہ 5 اسرائیلی بھی ہلاک ہو چکے ہیں

1638430
اسرائیل کے حملے جاری ،شہدا کی تعداد 48 ہو گئی

اسرائیل نے حماس کے راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔

آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک نو منزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی اور اس سے قبل ایک اور تیرہ منزلہ عمارت کو بمباری سے مسمار کردیا۔

ادھر حماس نے بھی اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی جانب سے پیر سے اب تک ایک ہزار سے زائد راکٹ داغے ہیں۔

ان حملوں میں اب تک غزہ میں کم سے کم 48  فلسطینی شہید جبکہ 5 اسرائیلی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

شہدا میں کم سے کم ایک درجن بچے شامل ہیں جبکہ سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

اس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کے شدت پسندوں کو ان حملوں کے لیے ایک بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔



متعللقہ خبریں