اسرائیلی فوجیوں نے 16 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا

نابلوس کے علاقے اودالا میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شہید کئے گئے 16 سالہ فلسطینی بچے کی لاش وصول کر لی گئی ہے: فلسطین ہلال احمر

1635044
اسرائیلی فوجیوں نے 16 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر نابلوس پر دھاوا بول کے 16 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کر دیا ہے۔

فلسطین ہلال احمر کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق نابلوس کے علاقے اودالا میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے شہید کئے گئے 16 سالہ فلسطینی بچے کی لاش وصول کر لی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  علاقے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے اصلی گولیوں سے مداخلت کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلسطین وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں بھی اودالا میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے تاہم شہید کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں