ایران نے امریکی کانگریس کو اُڑا دیا

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل İRİB سے نشر کی گئی ویڈیو میں امریکن کانگریس عمارت کو میزائل حملے میں تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے

1634525
ایران نے امریکی کانگریس کو اُڑا دیا

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل İRİB سے نشر ہونے والی پروپیگنڈہ ویڈیو میں امریکن کانگریس  عمارت کو ایک میزائل حملے میں تباہ ہوتے دکھایا گیا ہے۔

سپٹنک کی خبر کے مطابق İRİB کی ہفتے کے اواخر میں نشر کردہ پروپیگنڈہ ویڈیو نے مباحث کی آگ بھڑکا دی ہے۔

ویڈیو ایران کے دینی رہنما علی خامنہ ایکے خطاب سے قبل نشر کی گئی۔ ویڈیو میں پاسداران انقلاب اسلامی فورسز کو اور ایک میزائل حملے میں امریکہ کی کیپیٹل بلڈنگ کو ہوا میں اڑتا دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو مناظر میں ایران کی دینی شخصیات کو اسرائیل اورفلسطینکے درمیان متنازع نقاط میں سے اہم ترین نقطے یعنی بیت المقدسکی طرف چلتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو پر امریکہ کی طرف سے بھی فوری ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔

  •  


متعللقہ خبریں