اسرائیلی فوج کے غزہ پر ٹینکوں اور طیاروں کے ذریعے حملے

راکٹ  گولوں کو اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے جواب میں داغہ گیا ہے

1627354
اسرائیلی فوج کے غزہ  پر ٹینکوں اور طیاروں کے ذریعے حملے

اسرائیلی ٹینکوں نے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی پر حماس کے بعض ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے بھی جنوبی شہر رفاح کے مشرق میں واقع متار  کے زرعی میدانوں میں 2 فضائی حملے کیے۔

جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال مشرقی  علاقے جبل الریز  کے اہداف پر کم ازکم 2 راکٹوں سے نشانہ بنایا، ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے اطلاع دی ہے کہ اس نے غزہ میں حماس کے میزائل لانچنگ پیڈز اور زیر زمین سرنگوں کو طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا  ہے کہ یہ حملہ غزہ سے اسرائیل کو داغے گئے راکٹ کے  جواب میں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی عوامی نجات محاذ کی فوجی شاخ ابو علی مصطفی بریگیڈز  نے اسرائیل پر پھینکے گئے راکٹ کی ذمہ داری اپنے سر لی ہے۔

ابو علی مصطفی بریگیڈیز کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں  کہا  گیا ہے کہ راکٹ  گولوں کو اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے جواب میں داغہ گیا ہے ۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ اس سے قبل اسرائیل کو فلسطینی عوام پر حملے نہ کرنے  پر خبردار کیا گیا تھا اور اس کا سخت ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں