عراق: بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 12 زخمی

غداد میں ایک گاڑی میں نصب بم کے دھماکے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے

1622090
عراق: بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 12 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک گاڑی میں نصب بم کے دھماکے میں ابتدائی معلومات کے مطابق ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔

عراق حکومت سے منسلک سکیورٹی میڈیا نیٹ ورک کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان کے مطابق بغداد کے علاقے صدر کے محلّے حبیبیہ میں ایک گاڑی میں نصب بم پھٹ گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اطراف کے گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں