حوثیوں کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ،جازان شہر نشانے پر

عرب  اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق،حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان پر 5 بیلسٹک میزائل اور 4 بارودی ڈرون داغے جس کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا

1622023
حوثیوں کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ،جازان شہر نشانے پر

حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

عرب  اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق، حوثی باغیوں نے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور بمبار ڈرون سے حملہ کیا جس کو عرب اتحادی افواج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا، حوثی باغیوں نے سعودی شہر جازان پر 5 بیلسٹک میزائل اور 4 بارودی ڈرون داغے جس کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ  حوثی باغیوں نے میزائل اور ڈرون حملے یمن کے شہر صعدہ سے فائر کیے جس میں جازان کی یونی ورسٹی اور دیگر شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے جان بوجھ کر مسلسل شہری علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم عرب اتحادی افواج سعودی حکومت اور شہریوں‌ کے تحفظ کے لیے عالمی قوانین کے تحت اقدامات جاری رکھے گی۔

 



متعللقہ خبریں