اگر اسرائیل نے ہماری طرف ہاتھ بڑھائے تو یہ کاٹ دیے جائینگے، صدر روحانی

سینٹری فیوج کے ذریعے  یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنا ہمارا اسرائیل کو جواب ہو گا

1621221
اگر اسرائیل نے ہماری طرف ہاتھ بڑھائے تو یہ کاٹ دیے جائینگے، صدر روحانی

صدرِ ایران  حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے ان کی ملک کی جانب ہاتھ بڑھایا تو ہم اس کا لازمی جواب دیں گے، آپ لوگ مذاکرات میں خالی ہاتھ آنے  کے خواہاں ہیں لیکن ہم بھرے ہاتھوں آ رہے ہیں۔

دارالحکومت تہران  میں کابینہ اجلاس کے بعد بیان دینے والے روحانی نے دعوی کیا ہے کہ  ناتانز جوہری تنصیبات پر  حملہ اسرائیل کی کارستانی ہے۔  سیکورٹی اور خفیہ سروس کےا داروں کو قطعی رپورٹ پیش کرنی چاہئے۔  بظاہر یہ سیونسٹ  لوگوں کا کام ہے۔ ہم ان کو لازمی جواب دیں گے ہمارا پہلا جواب کچھ یوں ہے: اگر آپ نے آئی آر سنٹری فیوج کو  بگاڑا ہے تو ہم اس کی جگہ آئی آر 6 استعمال کریں گے۔یعنی آپ اس طریقے سے ہماری راہ میں رکاوٹیں حائل نہیں کرسکتے۔

مذکورہ سینٹری فیوج کے ذریعے  یورینیم کو 60 فیصد تک افزودہ کرنا ہمارا اسرائیل کو جواب ہو گا۔

ایران کے خلاف چالیں نہیں چلی جا سکتیں، اور نہ ہی نانتز میں قتل و غارت کی جاسکتی ہےاگر آپ نے ایسا کیا تو ہم آپ کے ہاتھ کاٹ ڈالیں گے۔

 



متعللقہ خبریں