ایران: جوہری تنصیب میں حادثہ
اصفہان کی ناتانز جوہری تنصیب پر بجلی کے ترسیلی نیٹ ورک میں حادثہ پیش آگیا
1618913
ایران کے صوبہ اصفہان میں واقع ناتانز جوہری تنصیب پر بجلی کے ترسیلی نیٹ ورک میں حادثہ پیش آگیا ہے۔
ایران ایٹمی ایجنسی کے ترجمان بہروز کمال وندی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ واقعے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
مذکورہ تنصیب کو کل صدر حسن روحانی کے احکامات کے ساتھ سابقہ کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ یورینیم کی پیداوار کے لئے IR6 سینٹری فیوج کے ساتھ چلانا شروع کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ اصفہان کے شہر ناتانز میں واقع جوہری تنصیب میں جولائی 2020 میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ واقعےسے متعلق دعووں میں اسے اسرائیل کی طرف سے حملہ قرار دیا گیا تھا۔