لیبیا: کورونا وائرس ویکسین کی عوامی مہم کا آغاز ہو گیا

ملک میں ویکسین لانا ہمارے لئے کوئی آسان نہیں رہا۔ ہم نے اس معاملے میں متعدد سربراہان مملکت کے ساتھ مذاکرات کئے ہیں: دبیبہ

1618933
لیبیا: کورونا وائرس ویکسین کی عوامی مہم کا آغاز ہو گیا

لیبیا میں کورونا وائرس ویکسین کی عوامی مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

لیبیا قومی اتحاد حکومت کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ نے دارالحکومت طرابلس میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کورونا وائرس ویکسین مہم کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔

دبیبہ نے کہا ہے کہ  ملک میں ویکسین لانا ہمارے لئے کوئی آسان نہیں رہا۔ ہم نے اس معاملے میں متعدد سربراہان مملکت کے ساتھ مذاکرات کئے  ہیں۔

انہوں نے اپنے اور اپنے کنبے کے ویکسین کی پہلی خوراک لگوانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

امراض کے خلاف جدوجہد کے قومی ادارے کے سربراہ بدرالدین النّجار نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ویکسین مہم میں سب سے پہلے صحت کے عملے کو ویکسین لگائی جائے گی اس کے بعد عمر رسیدہ افراد اور اس کے بعد پیچیدہ بیماریوں کے شکار افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔



متعللقہ خبریں