لیبیائی فریقین کے مابین سیاسی ڈائیلاگ فورم کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر
قانونی کمیٹی کے اجلاس میں، جو کہ 7 اپریل کو شروع ہوتے ہوئے 3 دن تک جاری رہا، آئینی بنیاد پر ایک معاہدہ طے پایا ہے

لیبیائی فریقین کے درمیان 24 دسمبر کو منعقد ہونے کی منصوبہ بندی کردہ انتخابات کی آئینی بنیادوں پر مذاکرات کے لیے تیونس کے زیرِ اہتمام سیاسی ڈائیلاگ فورم کا قانونی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔
پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم آئینی کمیٹی کے ممبران فاطمہ الزہرہ لنکی اور عبد القادر حویلی نے اجلاس کے بعد بیانات دیئے۔
لنکی نے بتایا ہے کہ قانونی کمیٹی کے اجلاس میں، جو کہ 7 اپریل کو شروع ہوتے ہوئے 3 دن تک جاری رہا، آئینی بنیاد پر ایک معاہدہ طے پایا جو قانون ساز اور ایگزیکٹو کمیٹی کے مابین تعلقات کو کنٹرول کرے گا، کمیٹی کے اندر معمولی اختلافات سامنے آئے ہیں تو بھی طے پانے والی قانونی بنیادوں سے متعقلق حتمی متن کو آئندہ لیبیا پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم میں پیش کریں گے۔
دوسری طرف، حویلی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آئینی بنیادوں پر کچھ تنازعات ضرور ہیں تا ہم کچھ امور پر اتفاق رائے ہوا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متنازعہ امور میں، "عوام یا ایوان کے ذریعہ صدر کا براہ راست انتخاب اور ۔ نمائندوں اور آئین سے متعلق ریفرنڈم " شامل ہیں۔