شام: اسد فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل گروپوں کی طرف سے ہسپتال پر حملہ

اسد فورسز اور اس کے حامی ملک ایران کے زیرِ کنٹرول دہشت گرد گروپوں کی طرف سے ہسپتال پر توپ فائرنگ، 6 شہری ہلاک، 15 زخمی

1605395
شام: اسد فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل گروپوں کی طرف سے ہسپتال پر حملہ

اسد انتظامیہ اور اس کے حامی ملک ایران کے زیرِ کنٹرول دہشت گرد گروپوں کی طرف سے  ہسپتال پر توپ فائرنگ کے نتیجے میں 6 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق اسد فورسز اور ایرانی حمایت کے حامل دہشت گرد گروپ کی طرف سے حلب کے ٹینشن فری علاقے ادلب میں فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے  ایک ہسپتال پر توپ فائرنگ کی گئی۔ حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 6 شہری ہلاک اور 15 شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

شام کی سول ڈیفنس تنظیم وائٹ ہیلمٹ  کے میڈیا آفس کے سربراہ ابراہیم ابو لئیس نے کہا ہے کہ اسد فورسز نےتحصیل  الاتیرب  میں واقع ہسپتال پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے سے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں ایک بچے اور ایک عورت سمیت 6 شہری ہلاک اور 15 شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔

 ابو لئیس کے مطابق زخمیوں کو اطراف کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور 4 زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔


ٹیگز: #ادلب

متعللقہ خبریں