اسرائیل ، ایرانی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اہل ہے

ایرانی انتظامیہ  نے اسرائیل کا قلع قمع کرنے کی اپیل کی ہے

1598039
اسرائیل ، ایرانی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اہل ہے

اسرائیلی وزیر برائے امور خفیہ معلومات ایلی کوہن  کا کہنا ہے کہ ایران کے حملے کی صورت میں ان کا ملک اس کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کوہن نے  اسرائیلی ماکور رشون  اخبار کے زیرِ اہتمام  منعقدہ کانفرس  میں اپنے بیان میں دعوے کیے ہیں کہ ایرانی انتظامیہ  نے اسرائیل کا قلع قمع کرنے کی اپیل کی ہے ، یہ جوہری اسلحہ کا مالک بننے کا مقصد رکھتا ہے اور اسرائیل کی شمالی سرحدوں پر فوجیں جمع کر رہا ہے ، اسرائیل اس کی اجازت نہیں دے گا۔

کوہن نے تہران انتظامیہ  اور ان کے ملک کے در میان تناؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل  ایرانی حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اہل  ہے۔

ایران پر عائد پابندیوں کو ہٹائے جانے کے بھی برخلاف ہونے کا ذکر کرنے والے کوہن نے کہا کہ یہ چیز یورپ میں دہشت گرد تنظیموں  کو مزید مالی اعانت ملنے کا مفہوم پیدا کرے گی۔

 



متعللقہ خبریں