عراق: امریکی بیس پر راکٹ حملہ

عراق کے شہر صلاح الدین  میں امریکی فوج کی بیس 'بلد' پر 4 کیٹیوشا راکٹ پھینکے گئے

1587592
عراق: امریکی بیس پر راکٹ حملہ

عراق کے شہر صلاح الدین  میں امریکی فوج کی بیس 'بلد' پر 4 کیٹیوشا راکٹ پھینکے گئے۔

حملے کے نتیجے میں بیس پر موجود ایک شخص زخمی ہوا ہے تاہم اس کی صحت کی حالت تسلی بخش بتائی گئی  ہے۔

تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ دارالحکومت بغداد  سے 64 کلو میٹر شمال میں واقع بلد بیس  پر عراقی فوجیوں کے ساتھ ساتھ امریکہ کی زیر قیادت بین الاقوامی کولیشن فورسز  کے فوجی  بھی تعینات ہیں۔



متعللقہ خبریں