ایران: ملٹری انٹیلی جینس کے 3 فوجی ہلاک

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان۔بلوچستان میں ملٹری انٹیلی جنس کے 3 فوجی ہلاک کر دئیے گئے

1585292
ایران: ملٹری انٹیلی جینس کے 3 فوجی ہلاک

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان۔بلوچستان میں ملٹری انٹیلی جینس کے 3 فوجی ہلاک کر دئیے گئے ہیں۔

ایران وزارت  خفیہ خبر رسانی  کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ"سیستان۔بلوچستان کی جرائم پیشہ تنظیموں میں ایک کے تعاقب کے دوران 3 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں"۔

بیان میں جرائم پیشہ تنظیم کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ ایران میں دہشت گرد تنظیم قبول کی جانے والی "جیش العدل" نامی تنظیم وقتاً فوقتاً ملک کے جنوب مشرق میں پاکستان کے ساتھ سرحد پر واقع صوبے سیستان۔بلوچستان میں مسلح کاروائیاں کرتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں