ہم دوست اور برادر ملک ترکی کے ساتھ اتحاد کی حالت میں رہیں گے: دبیبہ

ترکی ہمارا دوست اور برادر ملک ہی نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ لیبیا کے عوام کی اپنے حقیقی اہداف تک رسائی میں مدد کر سکنے والا وسیع صلاحیت کا حامل ملک بھی ہے: وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ

1578785
ہم دوست اور برادر ملک ترکی کے ساتھ اتحاد کی حالت میں رہیں گے: دبیبہ

لیبیا  کی عبوری قومی اتحاد حکومت کےنو منتخب  وزیر اعظم  عبدالحمید دبیبہ  نے کہا ہے کہ ہم دوست اور اتحادی ملک ترکی کے ساتھ اتحاد کی حالت میں رہیں گے۔

اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے انٹرویو میں دبیبہ نے کہا ہے صرف لیبیا میں ہی نہیں ترکی نے دنیا بھر میں خود کو منوایا  ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ کے دنوں میں لیبیا کے باشندے جس ملک میں آزادی سے جا سکتے تھے ، جس ملک کا ائیر پورٹ لیبیا کے شہریوں کے لئے کھُلا رہا اور طرابلس میں جس کا سفارت خانہ فرائض ادا کرتا رہا وہ ترکی ہے۔

دبیبہ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ لیبیا اور ترکی  کے عوام کے درمیان اقتصادیات کے شعبے میں  بڑے پیمانے پر اتحاد  ہو گا۔  میں امید کرتا ہوں کہ ہماراباہمی اتحاد مزید فروغ پائے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ہمارا دوست اور برادر ملک ہی نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ لیبیا کے عوام کی اپنے حقیقی اہداف تک رسائی میں مدد کر سکنے والا وسیع صلاحیت کا حامل ملک بھی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم  عبدالحمید دبیبہ نے  5 فروری کو منتخب ہو کر  وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالا اور وہ 24 دسمبر کو متوقع انتخابات تک ذمہ داریاں نبھائیں گے۔


ٹیگز: #لیبیا

متعللقہ خبریں