غزہ: اسرائیل کا ایک ڈرون قبضے میں لے لیا گیا

مزاحمتی گروپوں میں شامل ایک ذرائع نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ  اسرائیل کا یہ ڈرون بیت الحنون کی سرحدی چوکی کے قریب سے قبضے میں لیا گیا ہے

1575166
غزہ: اسرائیل کا ایک ڈرون قبضے میں لے لیا گیا

فلسطینی  مزاحمتی گروہوں نے شمالی غزہ میں اسرائیل کا ایک ڈرون قبضے میں لے لیا۔

مزاحمتی گروپوں میں شامل ایک ذرائع نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا ہے کہ  اسرائیل کا یہ ڈرون بیت الحنون کی سرحدی چوکی کے قریب سے قبضے میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ڈرون تصاویر اتارنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا  البتہ یہ نہیں بتایا کہ یہ ڈرون کسی تکنیکی خرابی کے سبب زمین پر آن گرا  یا  اسے گرایا گیا ہے ۔

 اس ڈرون کو قبضے میں لینے والے مزاحمتی گروہ کے بارے میں بھی  کچھ نہیں بتایا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں