شام، تل عبید میں بم حملے میں 2 شہری لقمہ اجل
جائے وقوعہ پر تحقیقات کرنے والی سیکیورٹی قوتیں اس حملے کا وائے پی جی / پی کے کے سے تعلق ہونے کا خیال رکھتی ہیں
1571183
شمالی شام میں مخالفین کے زیر کنٹرول تل عبید میں ایک موٹر سائیکل پر نصب بم کے پھٹنے سے 2 شہری ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
شدید زخمی شخص کو علاج معالجہ کے لیے ترکی لایا گیا ہے۔
جائے وقوعہ پر تحقیقات کرنے والی سیکیورٹی قوتیں اس حملے کا وائے پی جی / پی کے کے سے تعلق ہونے کا خیال رکھتی ہیں۔
یاد رہے کہ تل عبید کو 13 اکتوبر 2019 کو چشمہ امن کاروائی کے ذریعے دہشت گردوں سے پاک کر لیا گیا تھا۔
دہشت گرد تنظیم وائے پی جی اپنے قبضے میں ہونے والے عین عیسی اور تل تمیر علاقوں سے اکثر و بیشتر چشمہ امن کاروائی کے ذریعے ان سے نجات دلائے جانے والے راس العین اور تل عبید علاقوں کو ہدف بناتے ہوئے دہشت گرد کارائیاں کرتی رہتی ہے۔