شام: 5.2 کی شدت سے زلزلہ، جھٹکے ترکی میں بھی محسوس کئے گئے

شام کے شہر حاسکہ میں 5.2  کی شدت سے زلزلہ، ترکی کے ضلع ماردین میں بھی جھٹکے شدت سے محسوس کئے گئے

1571458
شام: 5.2 کی شدت سے زلزلہ، جھٹکے ترکی میں بھی محسوس کئے گئے

شام کے شہر حاسکہ میں 5.2  کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ترکی محکمہ آفات و ہنگامی حالات AFAD کے مطابق زلزلہ ترکی کے مقامی وقت کے مطابق دن 2 بج کر 17 منٹ پر آیا،زلزلے کا مرکز حاسکہ تھا اور  اس  کی زیرِ زمین گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے ترکی کے جنوب مشرقی اناطولیہ علاقے میں بھی محسوس کئے گئے ہیں۔ خاص طور پر ضلع ماردین میں جھٹکے شدت سے محسوس کئے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں