عراق، بغداد ہوائی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

دو میزائل ہوائی اڈے کے جوار میں گرے جبکہ تیسرا میزائل الا جہاد محلے  کے ایک مکان پر آن لگا جس سے مکان کو نقصان پہنچا

1569548
عراق، بغداد ہوائی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا

عراقی دارالحکومت بغداد کے ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا۔

وزارت ِ دفاع سے جاری کردہ  تحریری اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ رات گئے ہونے والے حملے میں بغداد  ہوائی اڈے پر تین عدد میزائل داغے گئے، جس دوران کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

بتایا گیا ہے کہ دو میزائل ہوائی اڈے کے جوار میں گرے جبکہ تیسرا میزائل الا جہاد محلے  کے ایک مکان پر آن لگا جس سے مکان کو نقصان پہنچا۔

اس حملے کی ذمہ د اری تا حال کسی نے قبول نہیں  کی ۔

 



متعللقہ خبریں